دیدہ ور کے معنی

دیدہ ور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دی + دَہ + وَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دیدہ| کے بعد |ور| بطور لاحقہ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیز نظر","دانا عاقل","صاحب بصیرت","صاحب بنیش","صاحب نظر"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

دیدہ ور کے معنی

١ - جو آنکھیں رکھتا ہو، اندھا نہ ہو۔

"بصارت بالکل نہ ہوتے ہوئے بھی اس کا (رودکی) مشاہدہ اتنا تیز تھا کہ دیدہ ور بھی اس کے سامنے مات کھا جاتے تھے۔" (١٩٨٠ء، ماہ و روز، ١٨٢)

٢ - [ مجازا ] قدر دان، پرکھنے والا، صاحب نظر، حقیقت بِیں، معاملہ فہم، سوجھ بوجھ والا۔

"اے حضرات آج ہمارے حلیے کا مذاق اڑالو مگر کبھی دیدہ ور لوگ ہماری بھی ستائش کرتے تھے۔" (١٩٧٣ء، صدا کر چلے، ١٤)

دیدہ ور کے مترادف

صاحب نظر

بصیر, بینا, فہیم

دیدہ ور english meaning

sharp - sightedclear - sighted(see under مال ٣ *.)

شاعری

  • تھے منزلت شناس شہنشاہ بحروبر
    قدموں تلے بچھاتے تھے انکھیں وہ دیدہ ور
  • نہ شیخ منکرِ مے ہو کہ دیدہ ور ہیں جو مرد
    طلب کریں ہیں وہ ہّمت شراب خواروں سے

Related Words of "دیدہ ور":