ذاتیات کے معنی
ذاتیات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذا + تِیات }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسمِ صفت ذاتی کے آخر پر |ات| بطور لاحقہ جمع لگانے سے بنا۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٩٣ء کو "مقدمہ شعرو شاعری" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ذو "," ذاتِیات"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - جمع )
اقسام اسم
- واحد : ذاتی[ذا + تی]
ذاتیات کے معنی
١ - شخصی یا نجی باتیں، حالت و معاملات۔
"جو بتدریج مبحث سے دور ہو کر ذاتیات میں اُلجھی چلی جائیں گی۔" (١٩٨٧ء، اک محشرِ خیال، ٢٧)
٢ - کسی شخص یا شے کی خصوصیات یا اوصاف جو اس میں پائے جاتے ہوں یا اس سے روایۃً منسوب ہوں اور اس کی تعریف میں شامل ہوں۔
"ششم بمعنی تعریف جو ذاتیات پر مشتمل ہو۔" (١٩٧٣ء، قصیدۃ البُردہ (ترجمہ)، ١٠٩)