ذرور احمر کے معنی
ذرور احمر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذَرُو + رے + اَح + مَر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ذرور| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے سے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |احمر| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٧ء میں "جراحیات زہراوی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ذرور احمر کے معنی
١ - [ طب ] سرخ ذرور ایک قسم کی پسی ہوئی خشک دوا جو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں استعمال ہوتی ہے۔
"جب آپریشن کر چکو اور پردہ ملتحمہ کا ورم دور ہو جائے اس وقت آنکھ میں باریک پسا ہوا نمک بھر دو ذرور احمر چھڑکو۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، (ترجمہ)، ٥٦)