ذریعہء مبادلہ کے معنی

ذریعہء مبادلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَری + عَہ + اے + مُبا + دَلَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ذریعہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |مبادلہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٦ء میں "معاشیات قومی (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - وہ سکہ یا شے جس کے بدلے کوئی دوسری شے خریدی جائے۔

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : ذَرِیعَہءِ مُبادَلے[ذَری + عَہ + اے + مُبا + دَلے]
  • جمع غیر ندائی : ذَریعَہء مُبادَلوں[ذَری + عَہ + اے + مُبا + دلوں (و مجہول)]

ذریعہء مبادلہ کے معنی

١ - وہ سکہ یا شے جس کے بدلے کوئی دوسری شے خریدی جائے۔

"اس سے پہلے کپڑا ہی تمام یورپی قوموں کی تجارت میں سب سے بڑا ذریعہ مبادلہ تھا۔" (١٩٤٦ء، معاشیات قومی (ترجمہ)، ٨٠)