ذوق جمال کے معنی

ذوق جمال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَو (و لین) + قے + جَمال }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذوق| کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم |جمال| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو سہ ماہی "اردو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

ذوق جمال کے معنی

١ - خوبصورتی یا حسن کا شوق، جمالیات حس کی بیداری۔

"نستعلیق کتابت فنونِ لطیفہ میں مسلمانوں کی اولیت کا شعبہ ہے۔ اس میں مسلمانوں کے ذوقِ جمال کا اظہار ہوا ہے۔" (١٩٨٧ء، اُردُو، جنوری، مارچ، ١١٦)