ذوق سخن کے معنی

ذوق سخن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَو (و لین) + قے + سُخَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذوق| کو کسرۂ اضافت کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم |سخن| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٦ء کو "مثنوی اُمید و بِیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت

ذوق سخن کے معنی

١ - شعر و شاعری سے دلچسپی اور لگاؤ۔

 اے ملتِ اسلام ترے ذوقِ سخن سے فردوسِ نظر عالم معنی کا ہے گلزار (١٩٣٤ء، محروم (آنکھیں ترستیاں ہیں، ٢٠٤)۔)