ذوق سلیم کے معنی

ذوق سلیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَو (و لین) + قے + سَلِیم }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذوق| کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت |سَلِیم| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩١٥ء کو "فلسفہ اجتماع" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

ذوق سلیم کے معنی

١ - کسی چیز یا بات کی حقیقت کو سمجھنے اور اس کی حسن و خوبی کا اندازہ کرنے کا صحیح ملکہ، صحیح ذوق۔

"نشریاتی جنگ میں کوئی بات ذوقِ سلیم کے خلاف ریڈیو کی لہروں پر نہیں جائے گی۔" (١٩٨٦ء، فیضانِ فیض، ٥٢)