ذوق و شوق کے معنی
ذوق و شوق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذَو (و لین) + قو (و مجہول) + شَوق (و لین) }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ذوق| کو حرف عطف |و| کے ذریعے اسی زبان سے مشتق ایک دوسرے اسم |شوق| کے ساتھ ملانے سے مرکب عطفی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٩ء کو "جویائے حق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
ذوق و شوق کے معنی
١ - کمال اشتیاق، جوش اور لگن۔
"یہ ذوق و شوق قضا و قدر کی طرف سے ہر انسان کےلیے ایک انعام ہے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١١٦)
٢ - وجدانی کیفیت، وجد کا عالم۔
"کرنل صاحب پر بھی ذوق و شوق طاری ہو گیا یہاں تک کہ کمرہ میں تنہا بیھٹے رویا کرتے۔" (١٩٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ٣٥)
ذوق و شوق کے مترادف
گرم جوشی
ذوق و شوق english meaning
["pleasure and delight","great pleasure"]