ذوی العقول کے معنی

ذوی العقول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَوِل (ی، ا غیر ملفوظ) + عُقُول }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ذوی| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |عقل| کی جمع |عقول| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٨ء میں کلیات انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( جمع )

ذوی العقول کے معنی

١ - قوت عقل رکھنے والے یعنی انسان، نیز عقل و شعور رکھنے والی تمام مخلوقات۔

"سجدہ آدم کا حکم اس وقت کی تمام ذوی العقول مخلوقات کے لیے عام تھا۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ١٢٩:١)