ذہن پرستی کے معنی

ذہن پرستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذِہْن (کسرہ ذ مجہول) + پَرَس + تی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |ذہن| کے ساتھ فارسی مصدر پرستن مصدر سے مشتق فعل امر |پرست| بہ اضافہ |ی| (لاحقہ اسمیت) ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اِصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ذہن پرستی کے معنی

١ - [ فلسفہ ] مثالیت پسندوں کا یہ نظری کہ مادہ حقیقی نہیں بلکہ ذھن یا خیال ہی حقیقی ہے اور مادہ محض اس کا عکس ہے۔

"لیکن مادی کائنات کی لامحدود وسعتوں کا انکشاف کرکے سائنس نے مثالیت پسندی کی ذہن پرستی پرکاری ضرب لگائی ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٦٦)