ذہنی امراض کے معنی

ذہنی امراض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذِہ + نی + اَم + راض }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق صفت |ذِہنی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |مرض| کی جمع |امراض| ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٣ء کو "تخلیق اور لاشعوری محرکات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - جمع )

ذہنی امراض کے معنی

١ - دماغی بیماریاں، پاگل پن کی بیماریاں۔

"جلد ہی وہ (میری بارنز) نارمل زندگی گزارنے کے قابل نہ رہی اور اُسے جدید طرز کے ذہنی امراض کے شفا خانہ میں داخل کرا دیا گیا۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٥٤)