ذہنی تفریح کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Zehni tafreeh meanings and details
ذہنی تفریح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذِہ + نی + تَف + رِیح }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق صفت |ذہنی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |تفریح| ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "نگار، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ذہنی تفریح کے معنی
١ - ایسی بات یا کام جس سے دماغ کو تازگی اور فرحت محسوس ہو۔
"ان سے دماغی ورزش تو ضرور ہو جاتی ہے لیکن ذہنی تفریح یا احساس حقیقت سے اسے کوئی تعلق نہیں۔" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی (سالنامہ)، ٦١)