ذہنی ریاضت کے معنی
ذہنی ریاضت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذِہ + نی + رِیا + ضَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق |ذہنی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |رِیاضَت| ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اُردو گیت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ذہنی ریاضت کے معنی
١ - دماغی محنت، طویل غور و فکر۔
"اردو شاعری کے مزاج کا سراغ لگانے سے بقول خود انہیں (ڈاکٹر وزیر آغا) "ایک طویل ذہنی ریاضت کرنا پڑی۔" (١٩٨٦ء، اُردو گیت، ٢١)