ذی النورین کے معنی

ذی النورین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذِن + نُو + رَین (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل لفظ |ذی| کو حرف تخصیص |ال| کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم |نور| کے تثنیہ |نُورَین| کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ جو اُردو میں اپنے اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "مظہر عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

ذی النورین کے معنی

١ - رسالتمآبۖ کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کا لقب جن کے نکاح میں آپۖ کی دو صاحب زادیاں حضرت رقیہؓ اور حضرت ام کلثومؓ یکے بعد دیگرے آئی تھیں۔

 حضرت صدیقؓ و ذی النورینؓ و فاروقؓ و علیؓ تھے یہی چاروں خلیفہ رازدانِ مصطفاۖ (١٨٧٢ء، مظہر عشق، ٥٠)