ذی حیثیت کے معنی

ذی حیثیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذی + حَے (ی لین) + ثی + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل کلمہ |ذی| کے ساتھ اِسی زبان سے مشتق اسم |حَیْثِیَّت| ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٤٣ء کو "حیاتِ شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

ذی حیثیت کے معنی

١ - عزت یا رُتبے والا، دولتمند، مالدار۔

"انکے پاس وہ سب کچھ تھا جو ایک اچھے ذی علم اور ذی حیثیت پروفیسر کے پاس اس عمر میں پہنچ کر ہونا چاہیے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٨٢)