ذی مقدور کے معنی

ذی مقدور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذی + مَق + دُور }

تفصیلات

iعربی زبان سے دخیل کلمہ |ذی| کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم |مقدور| ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

ذی مقدور کے معنی

١ - مقدور رکھنے والا، صاحب حیثیت، مالدار۔

"ذی مقدور لوگ نہایت کثرت سے غلام رکھتے تھے۔" (١٨٧٦ء، تہذیب الاخلاق، ٦٣:٢)