ذیل بندی کے معنی
ذیل بندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذَیل (ی لین) + بَن + دی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ذیل| کے ساتھ فارسی مصدر |بستن| سے فعل امر |بند| بہ اضافہ |ی| (لاحقۂ کیفیت) ملانے سے مرکب بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیاتِ ظفر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ذیل بندی کے معنی
١ - حلقے یا گروہ بنانے کا عمل۔
ایک دن ہونگے ظفر تیرے عدو سارے اسیر ذیل بندی کیجیو دے کر سلاسل میں گرہ (١٨٤٥ء، کلیاتِ ظفر، ٢٢٠:١)