ذیلی شاخ کے معنی
ذیلی شاخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذَے (ی لین) + لی + شاخ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق صفت |ذیلی| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |شاخ| کو ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٢ء کو "پٹھانوں کے رسم و رواج" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
ذیلی شاخ کے معنی
١ - کسی شاخ سے نکلی ہوئی چھوٹی شاخ۔
"آسامی چائے کا پودا ٨ میڑ سے ٢٦ میٹر لمبا ہوتا ہے اسکے تنے پر ذیلی شاخیں نہیں ہوتیں صرف ایک عمودی تنا ہوتا ہے۔" (١٩٨٥ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٢٣٢)