رائج کے معنی
رائج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ را + اِج }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["روج "," رائِج"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر )
رائج کے معنی
"تیسری صدی ق م میں یہ علامتیں چین جنوبی ایشیا اور مشرق بعید میں رائج رہیں۔" (١٩٨٦ء، ہند سے اور ان کی تاریخ، ٦)
"نہ یہ حکم ہے کہ اس کے نمبر سے خریدیں نہ یہ کہ شہر کے رائج سکے کے عوض لیں۔" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ٥٠٨)
خدیوِ لشکرِ اسلام رائج سنت معینِ اہلِ جماعت، معاونِ انصار (١٨٩٩ء، دیوانِ ظہیر، ٢٧٥:١)
رائج کے مترادف
چلنا, جاری, متداول
رائج کے جملے اور مرکبات
رائج العام, رائج الوقت
رائج english meaning
["vendible; customary","current","usual","common; fashionable"]