رات کا راجا کے معنی
رات کا راجا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رات + کا + را + جا }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |رات| کے ساتھ حرف اضافت |کا| لگا کر سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم |راجا| لگانے سے مرکب |رات کا راجا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "روشنی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
رات کا راجا کے معنی
١ - رات میں جاگنے والا، رات میں کام کرنے والا۔
"آنے میں دیر کیوں ہوئی? آپ جانتے ہیں آپ بھی رات کے راجہ میں بھی رات کا راجہ۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١١٣)