راج پوت کے معنی
راج پوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ راج + پُوت }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسما |راج| کے ساتھ |پوت| پر مشتمل مرکب |راج پوت| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٩ء کو "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : راج پُوتوں[راج + پُو + توں (و مجہول)]
راج پوت کے معنی
١ - شہزادہ، راجا کا بیٹا۔ (نوراللغات)
"ایک جماعت صرف تلوار کا سہارا لے کر تمام دوسرے فرائض سے بے فکر ہو گئی ہے اس جماعت کو اب عام طور پر راج پوت کہتے ہیں۔" (١٩٣٩ء، آئین اکبری، ٩٦:٢)
٢ - ہندوؤں کی ایک ذات، چھتری، کھتری۔