راج پاٹ کے معنی
راج پاٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ راج + پاٹ }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسما |راج| اور |پاٹ| بطور لاحقہ لگانے سے مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "رانی کیتکی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امورِ سلطنت","تختِ سلطت","تختِ سلطنت","تخت و تاج","جاہ و حشمت","حکومت کی باگ ڈور","سریر و افسر","عورت کا سہاگ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
راج پاٹ کے معنی
١ - سلطنت اور تخت شاہی، شاہی مسند، حکومت و سلطنت۔
"بس بے کل ہو گیا بے کلی سے بے کلی راج پاٹ گھر بار سب بھولا دن کا آرام گیا رات کی نیند گئی۔" (١٩٨٥ء، خیمے سے دور، ٦٢)
٢ - فرماں روائی، عمل داری، اقتدار، حکومت، کسی ریاست کا نظم و نسق یا طریق عمل۔ (پلیٹس)۔
"مکھوں کے جھلڑ کے جھلڑ بھنبھنا رہے ہیں بد نظمی، بد سلیقگی کا راج پاٹ ہے۔" (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢١٥)
٣ - دور دورہ، بول بالا، عروج۔
"میری سطلنت گئی، میرا راج پاٹ گیا، میں سہاگن سے رانڈ ہو گئی۔" (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٣٠٤)
٤ - [ مجازا ] عورت کا سہاگ۔
راج پاٹ english meaning
(dial.) dominion