راستہ کے معنی

راستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ راس + تَہ }

تفصیلات

iپہلوی زبان میں |راست| کے مترادف استعمال ہوتا تھا لیکن فارسی میں |راست| کے ساتھ ہائے نسبتی کا اضافہ کر کے الگ معنی دیتا ہے۔ جوکہ صفاتی معنی ہیں۔ اردو میں بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پگ ڈنڈی","داہنے ہاتھ سے کام کرنے والا","دیکھئے: علیحدہ","راست سے","رسم و قاعدہ","لغوی معنی صفِ بازار لنک\u2018 النگ","وہ جو داہنے ہاتھ سے کام کرے"]

راست راسْتَہ

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["واحد غیر ندائی : راسْتے[راس + تے]","جمع : راسْتے[راس + تے]","جمع غیر ندائی : راسْتوں[راس + توں (و مجہول)]"]

راستہ کے معنی

["١ - [ قدیم ] راست، سیدھا، دایاں۔","٢ - [ قدیم ] وہ جو داہنے ہاتھ سے کام کرے چالاک، چابکدست، صف، قطار، بازار کی جگہ۔"]

["\"حاضرین گھروں کو جائیں راستہ میں کوئی واردات نہ ہونے پائے\"۔ (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٨٨)","\"قوموں نے ایک دوسرے کی مدد کا یہ نیا راستہ اختیار کیا ہے\"۔ (١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، آغا محمد اشرف، ٦٤)"," پہاڑ توڑ کے فرہاد کیا کمال کیا مزا تھا دل میں جو شیریں کے راستا کرتا","\"اب انھیں انکار کا راستہ نہ رہا اور طبیعت بھی کچھ مائل ہو گئی\"۔ (١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ٣٦)"]

["١ - وہ متعین واسطہ یا ذریعہ جس کو طے کر کے کہیں جائیں، گزرگاہ، راہ، سڑک، رستہ۔","٢ - طور، طریقہ، ڈھنگ۔","٣ - رسم، قاعدہ، دستور","٤ - تاثیر نفوذ، رسائی","٥ - بہانہ، حیلہ، حجت۔"]

راستہ کے مترادف

راہ, جادہ, سبیل, روڈ, طریق, صراط, ڈانڈا, ڈگر, گیٹ

باٹ, جادہ, چابکدست, چالاک, خیابان, دستور, راہ, رستہ, رسم, رواج, سبیل, سڑک, شارع, طریق, طریقہ, قاعدہ, ممرّ, ڈگر, ڈگریا, ڈھنگ

راستہ english meaning

dexterousright-handedmanner ; modepathpronged |P|roadway out

شاعری

  • اپنی رہ مسدود کردے گا یہی بڑھتا ہجوم
    یہ نہ سوچا ہر کسی کو راستہ دیتے ہوئے
  • قاتلوں کا سراغ دیتا ہوں
    خون آلود راستہ ہوں میں
  • بھنور بھنور تجھے موجوں میں راستہ دے گا
    خدا ہے ساتھ تو پھر ناخدا تلاش نہ کر
  • شاید کہ چاند بھول پڑے راستہ کبھی
    رکھتے ہیں اس امید پہ کچھ لوگ گھر کُھلے
  • یہ راستہ ہے مگر ہجرتی پرندوں کا
    یہاں سمے کے مُسافر قیام کرتے ہیں
  • مرے ہم سفر‘ تجھے کیا خبر!
    یہ جو وقت ہے کسی دُھوپ چھاؤں کے کھیل سا
    اِسے دیکھتے‘ اِسے جھیلتے
    مِری آنکھ گرد سے اَٹ گئی
    مِرے خواب ریت میں کھوگئے
    مِرے ہاتھ برف سے ہوگئے
    مِرے بے خبر‘ ترے نام پر
    وہ جو پُھول کھلتے تھے ہونٹ پر
    وہ جو دیپ جلتے تھے بام پر‘
    وہ نہیں رہے
    وہ نہیں رہے کہ جو ایک ربط تھا درمیاں وہ بکھر گیا
    وہ ہَوا چلی
    کسی شام ایسی ہَوا چلی
    کہ جو برگ تھے سرِ شاخِ جاں‘ وہ گرادیئے
    وہ جو حرف درج تھے ریت پر‘ وہ اُڑا دیئے
    وہ جو راستوں کا یقین تھے
    وہ جو منزلوں کے امین تھے
    وہ نشانِ پا بھی مِٹا دیئے!
    مرے ہم سفر‘ ہے وہی سفر
    مگر ایک موڑ کے فرق سے
    ترے ہاتھ سے مرے ہاتھ تک
    وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
    کئی موسموں میں بدل گیا
    اُسے ناپتے‘ اُسے کاٹتے
    مرا سارا وقت نکل گیا
    تو مِرے سفر کا شریک ہے
    میں ترے سفر کا شریک ہوں
    پہ جو درمیاں سے نکل گیا
    اُسی فاصلے کے شمار میں
    اُسی بے یقیں سے غبار میں
    اُسی رہگزر کے حصار میں
    ترا راستہ کوئی اور ہے
    مرا راستہ کوئی اور ہے
  • ہَونی۔ انہونی

    بادل ہوں یا کہ دریا‘ دونوں نہیں رُکیں گے
    صحرا کی ریت یونہی بازو کشا رہے گی!
    موسم ہو یا کہ لمحہ‘ دونوں نہیں رُکیں گے
    بے چین منظروں میں بے کل دُعا رہے گی!
    سپنا ہو یا کہ سایا‘ دونوں نہیں رُکیں گے
    رستوں میں ہاتھ ملتی پاگل ہُوا رہے گی!
    آنکھیں مری ہوں یا ہو چہرا ترا اے جاناں
    اس گرد بادِ غم میں دونوں ہی خاک ہوں گے
    دونوں نہیں رہیں گے!
    لیکن یہ خاک اپنی اِس خاکداں سے اُٹھ کر
    تاروں میں جا رہے گی
    جو درد کے مسافر‘ آئیں گے بعد اپنے
    اُن کے لیے وفا کا یہ راستہ رہے گی
  • اک سمت پاسِ عشق تھا، اک سمت اپنا مان
    کسیے گُریز کرتے! کوئی راستہ نہ تھا!!
  • یہ راستہ ہے مگر ہجرتی پرندوں کا
    یہاں سمے کے مسافر قیام کرتے ہیں
  • نہ آپ چلتے، نہ دیتے ہیں راستہ ہم کو
    تھکی تھکی سی یہ شامیں، یہ اونگتے ہوئے دن

محاورات

  • اپنا اپنا راستہ (رستہ) لینا
  • اپنا راستہ (- رستہ) لو / لے
  • اپنا راستہ (- رستہ) لینا
  • اپنا راستہ یا رستہ لو
  • اندھے کو اندھا راستہ کیا (- کیونکر) بتائے
  • بلی کا راستہ کاٹنا۔ بلی کا رونا
  • بھاگتے راستہ نہ ملنا
  • پلنگ آراستہ کرنا
  • پلنگ آراستہ ہونا
  • راستہ ‌فراموش ‌ہونا

Related Words of "راستہ":