راندۂ درگاہ کے معنی

راندۂ درگاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ راں + دَہ + اے + دَر + گاہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |راندہ| کے ساتھ |ہمزہ| بطور کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم |درگاہ| لگانے سے مرکب اضافی |راندۂ درگاہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "فسانۂ عبرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

راندۂ درگاہ کے معنی

١ - درگاہ خداوندی اور دربار شاہی یا کسی عالی بارگاہ سے نکالا ہوا، ذلیل و رسوا۔

"اس کی (میکسم گورکی) ہمدردی اسکی انسان دوستی، راندۂ درگاہ مخلوق کے لیے اس کا غم . اس کے سینے میں رہ جانے والی گولی بھی داغ دار نہ کرسکی۔" (١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٥١)

٢ - شیطان، گنہگار۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت)۔