راکٹ کے معنی

راکٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ را + کِٹ }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦١ء میں "سوانح عمری خواجہ معین الدین چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ايٹمي راکٹ","بے در پے ہوائی یا چرخی چھوڑنا","پودوں کي ايک قسم","گول اور مخروطی شکل کا خودکار بم جو تیز رفتاری سے طویل فاصلے تک مار کرتا ہے"]

Rocket راکِٹ

اسم

اسم آلہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : راکِٹْس[را + کِٹْس]
  • جمع غیر ندائی : راکِٹوں[را + کِٹوں (و مجہول)]

راکٹ کے معنی

١ - ہوائی، بان، خدنگا۔

"پہنائے فلک کو چیرتا ہوا راکٹ چاند کی طرف جاتا ہے۔" (١٩٦١ء، سوانح عمری خواجہ معین الدین چشتی، ٩٧)

٢ - گول، مخروطی شکل کا ایک بم۔

"فضائیہ اور توپ خانے سے راکٹ اور گولے برسانے شروع کیے۔" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ١٧٣)

٣ - ایک نشہ آور کیمیائی مرکب۔

"پوری کی پوری نسل چرس، حشیش اور دوسرے "راکٹوں" کی رسیا بن چکی ہے۔" (١٩٧٥ء، شاہراہِ انقلاب، ٤٣٦)

راکٹ english meaning

rocket

Related Words of "راکٹ":