راہب کے معنی

راہب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ را + ہِب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ڈرنا","بن باسی","بے تعلق","پرہیز گار","تارک الدنیا","خلوت نشین","زاہد گوشہ نشیں","عیسائی زاہد یا عابد","گوشہ گزیں","گوشہ نشین"]

رہب راہِب

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : راہِبوں[را + ہِبوں (و مجہول)]

راہب کے معنی

١ - رومن کیتھولک کلیسا کا پادری، نصاریٰ کا پیشوا۔

"چند فرانسیسی راہب شہر میں قتل کر دیئے گئے تھے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٩٤:٣)

٢ - تارک الدنیا، خانقاہ نشین، فقیر، جوگی، ڈر کر بھاگنے والا (خصوصاً عیسائی اور یہودیوں کے لیے مستعمل)۔

"اتنے بڑے عظیم انسان کو صوفی بنا رہے ہو راہب بنا رہے ہو۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٩٠)

٣ - رہبر، پیشوا، ہادی۔

 سلطاں فقیروں کا حقیروں کا ہے صاحب بخشندہ امیروں کا غریبوں کا ہے راہب (١٨٧٧ء، صورت سنگھ (سندھ میں اردو شاعری، ١٢٨))

راہب کے مترادف

پارسا, سادھو, سنیاسی, تارک الدنیا

بیراگی, پارسا, تیاگی, جوگی, دیراگی, رَہَبَ, رہبان, زاہد, سادھو, سنجر, سنیاسی, عابد, فقیر, قلندر, لاتعلق, متقی, متورع, مرتاض

راہب کے جملے اور مرکبات

راہب خانہ

راہب english meaning

a Christian monk or devoteea religious reclusemonk [A]sovereignty

شاعری

  • یہ جوش خانۂ کفار کی خرابی کا
    کہ خود گرائے کلیسا کو راہب خامل
  • عجب نہیں ہے کہ راہب خط چلیپا سے
    بنا دے تیرے طویلے کے واسطے خرزیں
  • عجب نہیں ہے کہ راہب خط چلیا سے
    بنا دے تیرے طوبلے کے واسطے خرزیں
  • راہب فاقہ کش اسلام کی گر بو پاوے
    لوہو اپنا وہ کلیسا میں پیے مثل علق
  • کام فیصل ہے شیخ و راہب کا
    تیغ ابرو دوباکا کستی ہے

Related Words of "راہب":