رب کریم کے معنی
رب کریم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَب + بے + کَرِیم }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رب| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم |کریم| لگانے سے مرکب توصیفی |رب کریم| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "مطلع انوار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
رب کریم کے معنی
١ - کرم کرنے والا، پروردگار، مراد: اللہ تعالٰی۔
گلشن ہستی میں جاری ہے ترا فیض عمیم تو ہوائے جانفزا ہے رحمت رب کریم (١٩١٢ء، مطلع انوار، ١٩)