رباعی گو کے معنی

رباعی گو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُبا + عی + گو (و مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |رباعی| کے ساتھ فارسی مصدر |گفتن| سے صیغہ امر |گو| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب |رباعی گو| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "اردو رباعی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

رباعی گو کے معنی

١ - رباعی کہنے والا، رباعی لکھنے والا، رباعی نگار۔

"محی الدین قادری زور نے |اردو شہ پارے| میں محمد قلی قطب شاہ کے ہم عصر ملا و جہی کی بھی دو رباعیاں نقل کی ہیں لیکن انہوں نے وجہی کو پہلا رباعی گو کہیں نہیں لکھا۔" (١٩٦٢ء، اردو رباعی، ٨٠)