ربڑ کی مہر کے معنی

ربڑ کی مہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَبَڑ + کی + مُہْر }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |ربر| کی ایک املا |ربڑ| کے ساتھ حرف اضافت |کی| کے ساتھ فارسی اسم |مہر| لگانے سے مرکب |ربڑ کی مہر| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رَبَڑ کی مُہْریں[رَبَڑ + کی + مُہہ + ریں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رَبَڑ کی مُہْروں[رَبَڑ + کی + مُہہ + روں (و مجہول)]

ربڑ کی مہر کے معنی

١ - [ کنایۃ ] بے اثر

"صادق صاحب نے محض ربڑ کی مہر کی طرح اس پر تابعداری کے ساتھ اپنے دستخط کیے تھے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٥٨)