رجسٹر کے معنی

رجسٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَجِس + ٹَر }

تفصیلات

iانگریزی میں بطور اسم نیز بطور فعل مستعمل ہے مگر اردو میں صرف اسم کے طور پر مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٦٤ء میں "جوہر عقل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دفتر کی کتاب","مجلد روزنامچہ","وہ بڑی سادے اوراق کی کتاب جس پر کچھ لکھا جائے","کتاب حاضری","یادداشت یا حاضری کی کتاب"]

Register رَجِسْٹَر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : رَجِسْٹَرز[رَجِس + ٹَرز]
  • جمع غیر ندائی : رَجِسْٹَروں[رَجِس + ٹَروں (و مجہول)]

رجسٹر کے معنی

١ - وہ اوراق کا مجموعہ جن میں دفتری یاداشتیں درج کی جائیں، وہ مجلد کاغذا جس میں کسی معاملے سے متعلق باتیں درج کی جائیں۔

"اس کی خانہ پُری کر کے واپس کرنا ہوگا تا کہ رجسٹر میں نام مع مفصل حالات کے درج رہے" "یہ رجسٹر درست کر لیں" (١٩١٥ء، سجاد حسین، احمق الدین، ٦١)(١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ٦٢)

٢ - حاضری لگانے والی کتاب جو اسکول یا دفتروں میں رکھی جاتی ہے۔

"اس کا نام رجسٹر میں بدستور داخل ہے۔" (١٩٠٢ء، مکتوباتِ حالی، ٦٠:٢)

رجسٹر کے جملے اور مرکبات

رجسٹر اپیل

رجسٹر english meaning

register(Plural) of صانع*

شاعری

  • اب جو دیکھیں تو بہت صاف نظر آتے ہیں
    سارے منظر بھی‘ پس منظر بھی
    لیکن اِس دیر خیالی کا صلہ کیا ہوگا؟
    یہ تو سب بعد کی باتیں ہیں مِری جان‘ انہیں
    دیکھتے‘ سوچتے رہنے سے بھلا کیا ہوگا؟
    وہ جو ہونا تھا ہُوا … ہو بھی چُکا
    وقت کی لوح پہ لِکھّی ہُوئی تحریر کے حرف
    خطِ تنسیخ سے واقف ہی نہیں
    بخت‘ مکتب کے رجسٹر کی طرح ہوتا ہے
    اپنے نمبر پہ جو ’’لبیک‘‘ نہیں کہہ پاتے
    اُن کا کھ عذر نہیں… کوئی بھی فریاد نہیں
    یہ وہ طائر ہیں جنہیں اپنی نوا یاد نہیں

Related Words of "رجسٹر":