رجسٹرڈ کے معنی

رجسٹرڈ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَجِس + ٹَرْڈ }

تفصیلات

iانگریزی میں رجسٹر فعل کی تیسری حالت جو بطور اسم صفت اور فعل مجہول مستعمل ہے (مگر اردو میں صرف اسمِ صفت کے طور پر)۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء میں "مکاتیب امیر مینائی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رجسٹری شدہ"]

Registered رَجِسْٹَرْڈ

اسم

صفت ذاتی

رجسٹرڈ کے معنی

١ - ڈاک اور خطوط جو مکتوب اِلیہ تک بحفاظت پہچانے کے لیے ڈاک خانے کے رجسٹر میں درج کرائے جائیں اور ان کی رسید حاصل کی جائے۔ مسجل، رجسٹری شدہ۔

"رجسٹرڈ خط ابھی ابھی ملا جس میں چند نظمیں ملفوف ہیں" (١٩٣٥ء، مکاتیبِ اقبال، ٢٩٠)

٢ - وہ عوامی ادارہ یا نام وغیرہ جو مقررہ ضابطہ کے تحت حکومت کے کسی ادارے سے منظور شدہ ہو۔

"ایوانِ صنعت و تجارت کی رکنیت حاصل کرلی اور چیف کنٹرولر آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ سے ایک فرم بھی رجسٹرڈکرالی۔"

٣ - منظور شُدہ۔

"سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے رجسٹرڈ پبلشرز کو مطلع کیا جاتاہے۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٧ جنوری، ١٦)

٤ - [ مجازا ] مسند، پختہ اور محکم (معاملہ یا شخص)

"بھائی کے جتنے دوست تھے وہ سب تو رجسٹرڈ عاشق تھے" (١٩٤٢ء، ٹیڑھی لکیر، ١٣٠)

رجسٹرڈ english meaning

registeredRegisteredvegetable market [~P PREC.]

Related Words of "رجسٹرڈ":