رجوع الی اللہ کے معنی
رجوع الی اللہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُجُو + عے + اِلَل (ی، ا، ل غیر ملفوظ) + لاہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رجوع| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر |الٰی| بطور حرف جار لگا کر عربی اسم |اللہ| لگانے سے مرکب اضافی |رجوع الی اللہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
رجوع الی اللہ کے معنی
١ - [ تصوف ] اللہ کی طرف لوٹنا۔
"اس کا دل شطرنج کے مہروں کی چالوں سے کسی طور علیحدہ نہیں ہوتا، بس یہی رجوع الی اللہ ہے۔" (١٩٤٨ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٢٤)