رحیمانہ کے معنی

رحیمانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَحِیم + ما + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رحیم| کے ساتھ |ا نہ| بطور لاحقۂ تمیز لگانے سے |رحیمانہ| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٤ء کو "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["رحم "," رَحِیم "," رَحِیمانَہ"]

اسم

متعلق فعل

رحیمانہ کے معنی

١ - جس سے رحم ظاہر ہوتا ہو، رحم پر مشتمل، رحم و کرم کے ساتھ۔

"اس رحیمانہ سیاست نے اسپین کے عقلا کو مسلمانوں کی طرف مائل کر دیا۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١٥١:١)