رخ انور کے معنی
رخ انور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُخے + اَن + وَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رخ| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صیغہ اسم |تفضیل |انور| بطور لاحقہ صفت لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "حصارانا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
رخ انور کے معنی
١ - روشن چہرہ، دمکتا ہوا چہرہ، بہت روشن چہرہ۔
ظالم نے الٹ دی جو نقاب رخ انور ہر چیز زمانے کی درخشاں نظر آئی (١٩٨٣ء، حصارانا، ١٤٠)