رزرو کے معنی
رزرو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِزَرْوْ }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معرنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء، کو "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Reserve "," رِزَرْو"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
رزرو کے معنی
["١ - کسی کے استعمال کے لیے مخصوص کیا گیا (بیشتر نشست کے لیے)۔"]
["\"جناب اس میں علی گڑھ کے ایک انڈین جنٹلمین کی جگہ رزرو ہے۔\" (١٩٤٤ء، افسانچے، ٦٦)"]
["١ - فوج کا محفوظ دستہ، وہ محفوظ فوج جو باقاعدہ افواج میں شامل نہ ہو اور بوقت ضرورت طلب کی جائے۔"]
["\"ملیشیا اور رزرو بندر بانٹ کا وہ روپیہ لے کر گھر بیٹھ رہی۔\" (١٩٣١ء، نہتا رانا، ١٠٨)"]