رزق رسانی کے معنی
رزق رسانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِزْق + رَسا + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رزق| کے ساتھ فارسی مصدر |رسائیدن| سے صیغہ امر |رسانی| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب |رزق رسانی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء، کو "محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رِزْق رَسانِیاں[رِزْق + رَسا + نِیاں]
- جمع غیر ندائی : رِزْق رَسانِیوں[رِزْق + رَسا + نِیوں (و مجہول)]
رزق رسانی کے معنی
١ - رزق پہنچانا، روزی دینا۔
یہ طولٰی ہے مرے بخت کو کوتاہی میں جس طرح دست خدا رزق رسائی میں دراز (١٨٧٢ء، محامد خاتم النبیین، ٢٠)