رس ملائی کے معنی

رس ملائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَس + مَلا + ای }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسما |رس| اور |ملائی| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رَس مَلائِیاں[رَس + مَلا + اِیاں]
  • جمع غیر ندائی : رَس مَلائِیوں[رَس + ملا + اِیوں (و مجہول)]

رس ملائی کے معنی

١ - ایک قسم کی مٹھائی جو شکر اور گاڑھے دودھ میں ڈال کر بنائی جاتی ہے۔

"مولوی فاروق کے یہاں رس ملائی اور گاجر کے حلوے سے لطف اندوز ہونے کے باوجود انہوں نے انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٧٩)