رستم دل کے معنی

رستم دل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُس + تَم + دِل }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسماء |رستم| اور |دل| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "طلسم ہوشربا" میں مشتعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : رُسْتَم دِلوں[رُس + تَم + دلوں (و مجہول)]

رستم دل کے معنی

١ - [ مجازا ] بہادر، دلیر، جری۔

"اس وادی ہو لخیر میں دم رکھنا کسی رستم دل کا کام نہ تھا ہر سمت سناٹا دھوپ کا تڑاقا.تھا۔" (١٨٨٨ء، طلسم ہوشربا، ١٦٣:٣)