رسول برحق کے معنی

رسول برحق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَسُو + لے + بَر + حَق }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رسول| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر فارسی حرف ربط |بر| کے ساتھ عربی اسم |حق| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو "مضامین سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

رسول برحق کے معنی

١ - سچا پیغمبر، اللہ تعالٰی کا بھیجا ہوا۔

"سوائے اسلام کے اور کوئی مذہب ایسا نہیں ہے جو حضرت عیسٰی کو رسول برحق اور مرسل من اللہ مانتا ہو۔" (١٨٩٨ء، سرسید، مضامین سرسید، ٣٢)