رسید بک کے معنی
رسید بک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَسِید + بُک }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رسید| کے ساتھ انگریزی اسم |بک| لگانے سے مرکب |رسید بک| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء، کو "نقاب اٹھ جانے کے بعد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رَسِید بُکیں[رَسِید + بُکیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : رَسِید بُکْس[رَسِید + بُکْس]
- جمع غیر ندائی : رَسِید بُکوں[رَسِید + بُکوں (و مجہول)]
رسید بک کے معنی
١ - رسیدوں کی کتاب، رسیدوں کی کاپی۔
"جب میں دروازے پر پہنچا امام صاحب کے ہاتھ میں رسید بک تھی۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ٦٣)