رشک فردوس کے معنی

رشک فردوس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَش + کے + فِر + دَوس (و لین) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رشک| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم |فردوس| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "سمندر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

رشک فردوس کے معنی

١ - وہ جس پر جنت رشک کرے، (کنایۃً) جنت کو شرمانے والا، مات دینے والا، بہت ہی حسین۔

 بستیاں جو کبھی رشک فردوش تھیں سب جفا کار فرعون نے لوٹ لیں (١٩٨٤ء، سمندر، ١٢٠)