رصدگاہ کے معنی

رصدگاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَصَد + گاہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رصد| کے ساتھ فارسی اسم |گاہ| لگانے سے مرکب |رصد گاہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "سیر دہلی کی معلومات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

رصدگاہ کے معنی

١ - وہ مینار یا مقام جہاں بیٹھ کر ہئیت دان آلات کے ذریعے ستاروں کی گردش وغیرہ دیکھتے ہیں، جنتر منتر، آبزرویٹری۔

"خاقان شمس الملک کے دل میں عمر خیام کی بڑی قدر و منزلت تھی چنانچہ خاقان نے اس کا تعارف سلطان ملک شاہ سے کرایا اور ٢٦ سال کی عمر میں اصفہان کی رصد گاہ کا سربراہ مقرر ہو گیا۔" (١٩٨٥ء، دست زرفشاں، ١٣)

رصدگاہ کے مترادف

مشاہدہ گاہ