رعایا پروری کے معنی
رعایا پروری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِعا + یا + پَر + وَری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رعایا| کے ساتھ فارسی اسم |پرور| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب |رعایا پروری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "فسانۂ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
رعایا پروری کے معنی
١ - رعایا پر مہربانی، شفقت، سرپرستی، خدمت۔
"اس کے عہد معدلت مہد میں . انتظام ملک اور رعایا پروری کے سوا کام نہ تھا۔" (١٨٩٠ء، فسانۂ دلفریب، ١٣)