رطوبت کے معنی

رطوبت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَطُو + بَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٢٠٩ء میں جامع العلوم و حدائق الانوار از ابوعبداللہ (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گیلا ہونا","گیلا پن"]

رطب رَطُوبَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رَطُوبَتیں[رَطُو + بَتیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : رَطُوبات[رَطُو + بات]
  • جمع غیر ندائی : رَطُوبتُوں[رَطُو + بَتوں (و مجہول)]

رطوبت کے معنی

١ - تری، نمی، سیل، تازگی۔

"جانڈس ہمارے یہاں بھی ہوتا ہے۔ مگر اس کا رنگ رمادی ہوتا ہے اور اس میں سے رطوبت خارج ہوتی ہے۔" (١٩٨٧ء، حصار، ١١٦)

٢ - تھوک، لعاب۔

"گویا آج تمام جسم کی رطوبت اسی طرح بہہ جائے گی۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١١٢)

رطوبت کے مترادف

تازگی, طراوت, عرق, نرمی, نمی, شادابی, تری

آل, تازگی, تری, تھوک, رَطَبَ, سیل, شادابی, مائعیت, ملائمت, نرمی, نم, نمچ, نمی

رطوبت کے جملے اور مرکبات

رطوبت اصلیہ, رطوبت بیضیہ

رطوبت english meaning

moisturehumiditydampnessjuicenesssapjuice; saliva; freshnesssaliva

شاعری

  • آگ برساتی ہیں آہیں جب وفور گریہ ہو
    یوں تو ہوتی ہے رطوبت زا ہوا برسات میں
  • بس کہ ہر جسم میں ہے جزو رطوبت کو جوش
    ہرشج صورت فوارہ ہے رشحات افگن
  • تھی جتنی رطوبت غریزی اے شوق
    آنکھوں سے نکل گئی وہ آنسو ہو کر
  • وفور نگہت گل یہ رطوبت افزا ہے
    کہ عندلیب کو گلشن میں ہوگیا نزلا

Related Words of "رطوبت":