رعشہ زدہ کے معنی

رعشہ زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَع + شَہ + زَدَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رعشہ| کے ساتھ فارسی مصدر |زدن| سے صیغہ حالیہ تمام |زدہ| لگانے سے مرکب |رعشہ زدہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "سہ حدہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : رَعْشَہ زَدوں[رَع + شَہ + زَدوں (و مجہول)]

رعشہ زدہ کے معنی

١ - رعشے کی بیماری کا شکار، رعشے سے متاثر۔

"وہ اپنا رعشہ زدہ ہاتھ بیر کے گلاس کی طرف بڑھاتی ہے۔" (١٩٨٦ء، سہ حدہ، ١٢٢)