رفتار پیما کے معنی
رفتار پیما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَف + تار + پَے (ی لین) + ما }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رفتار| کے ساتھ فارسی مصدر |پیمودن| سے صیغہ امر |پیما| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤١ء کو "مضبوطی اشیاء" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : رَفْتار پَیماؤں[رَف + تار + پَے (ی لین) +ما + اوں (و مجہول)]
رفتار پیما کے معنی
١ - حرکت کی تعداد معلوم کرنے کا آلہ، آلہ جس سے موٹر کار وغیرہ کی رفتار معلوم کی جاتی ہے۔
"اڑپہیے کی ضرب سے پہلے اور بعد کی رفتار کو ایک سیالی (رفتار پیما) کے ذریعے مشاہدہ کیا جاتا ہے۔" (١٩٤١ء، مضبوطی اشیاء، ٩١٢:٢)