رقبہ کے معنی

رقبہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَق + بَہ }

تفصیلات

iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٨٩٦ء میں "فلورا فلورنڈا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گردن سے باندھنا","اصطلاحی زمین متعلقہ دیہ","پیمائش کردہ زمین","دیہی زمین","زمین متعلقہ دیہ","زمین کے عرض و طول کو ضرب دینے سے جو مقدار حاص ہو","قطعہ زمین","گھری ہوئی زمین","لغوی معنی کھادر","وہ عدد جو عرض اور طول کو ضرب دینے سے حاصل ہو یہ مستطیل شکل کے لئے ہے مختلف اشکال کے رقبہ نکالنے کے مختلف طریقے ہیں"]

رقب رَقْبَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : رَقْبے[رَق + بے]
  • جمع : رَقْبے[رَق + بے]
  • جمع استثنائی : رَقْبات[رَق + بات رقبہ جات]
  • جمع غیر ندائی : رَقْبوں[رَق + بوں (و مجہول)]

رقبہ کے معنی

١ - زمین، اراضی (خاص کر دیہی)۔

"کم وقت میں زیادہ رقبہ بویا جاسکتا ہے" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٩٨)

٢ - بولی یا زبان کے اعتبار سے علاقوں کی تقسیم۔

"ملک کے وہ رقبے جو یا اعتبارِ زبان قائم ہیں ان کا تحفظ ہو گا" (١٩٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٧٠)

٣ - سطح کی وہ مقدار جو اسکے عرض و طول کی ضرب سے حاصل ہو، خصوصاً اراضی کی مقدار، علاقہ۔

"حضرت عمر فاروق مسلمانوں کے امیر تھے. ہندوستان اور پاکستان کے مجموعی رقبے سے بھی بڑی مملکت تھی" (١٩٨٥ء، روشنی، ٨٤)

رقبہ کے جملے اور مرکبات

رقبہ جات, رقبہء مزروعہ

رقبہ english meaning

Enclosed space or areaenclosure; grounds pertaining to a village or districtenvirons; esplanade; areasuperficial contentsan areaenclosureenvironsland for cultivationneckslave

محاورات

  • نعمت غیر مترقبہ ملنا یا ہاتھ آنا

Related Words of "رقبہ":