رقیب روسیاہ کے معنی
رقیب روسیاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَقی + بے + رُو + سِیاہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رقیب| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر فارسی اسما |رو| اور |سیاہ| لگا کر مرکب توصیفی |رقیب روسیاہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
رقیب روسیاہ کے معنی
١ - شدید رقابت رکھنے والا۔
"صابن تھا کہ خیال یار کی طرح پھسل پھسل جاتا، اور میل تھا کہ رقیب روسیاہ کی طرح پیچھا ہی نہیں چھوڑتا تھا۔" (١٩٧٤ء، ہم یاراں دوزخ، ٧٦)