رنگت کے معنی
رنگت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَن (ن غنہ) + گَت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رنگ| کے ساتھ |ت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |رنگت| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چہرے کا رنگ","چہرے کا گورا\u2018 کالا\u2018 سانولا رنگ","رنگ پکڑنا","رنگ و روپ","رنگ کا اثر","رنگا جانا","کپڑا رنگنے کے لئے","کپڑے کے اوپر کا رنگ"]
رَنْگ رَنْگَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رَنْگَتیں[رَن (ن غنہ) + گَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رَنْگَتوں[رَن (ن غنہ) + گَتوں (و مجہول)]
رنگت کے معنی
"اس کی زیادہ سرخ رنگت، دانے، چھالے یا پیپ وغیرہ بھی تندرستی کی علامت نہیں۔" (١٩٨٠ء، جانوروں کے متعدی امراض، ١٧)
"جیسے جیسے کپڑے نالی سے زمین پراتے جا رہے ہیں، ان کی رنگت میں تبدیلی ہوتی جا رہی ہے۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ١١١)
صحرائے ہولناک رنگت عجیب تھی جس چیز پر نگاہ اٹھاؤ مہیب تھی (١٩٢٧ء، شاد، مراثی، ١٣٥:٢)
"قاعدہ یہ ہے کہ پہلے دیوار بنتی ہے پھر اس پر رنگت (آؤٹ لائن) دے کے پھول پتی کا ڈول ڈالا جاتا ہے۔" (١٩٣١ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٦، ٤٥:٥)
"قدیم تر نظام میں، رنگت مخصوص طور پر متعدد لونی رنگوں کی طرف اشارہ کرتی ہے، سرخ، زرد، سبز، نیلا۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٣١١)
رنگت کے مترادف
آب, رنگ
آب, برن, بَرَن, تجویز, تدبیر, حالت, رنگ, روپ, شکل, صورت, فام, گوں, لون, لَون, کیفیت
رنگت english meaning
(col. عدل فرصتی |á|dam fur|sati, عدل الفرصتی |á|di|m-ul-fur|sati) Want of leisurealterchangemoveshiftvary
شاعری
- چھپاتے ہیں بہت وہ گرمئ دل کو‘ مگر میں بھی
گُلِ رخ پر اُڑی رنگت کے چھینٹے دیکھ لیتا ہوں - خالی کاغذ بے قیمت ہے‘ بے رنگت ہے
تیرا نام لکھیں توقیر بڑھائیں کاغذ کی - صندل جیسی رنگت پر قربان سنہری دھوپ کروں
روشن ماتھے پر میں واروں سارا حُسن خدائی کا - گلبرگ نہں یارو اس کے لب پاں خوردہ
دو لعل کے ٹکڑے ہیں رنگت کی چٹک دیکھو - کیا حسن کی گرمی سے دمکتا ہے وہ چہرہ
عارض کی ہے رنگت گل احمر سے سوا سرخ - وہ پیارا سینہ ابھار پر ہے وہ گوری رنگت نکھار پر ہے
وہ گل سا چہرہ بہار پر ہے غضب کا جوبن ہے اک حسیں پر - اگر اول نہ آدم دانہ گندم کے تئیں کھاتا
تو دل ان گندمی رنگت کی الفت میں نہ لے جاتا - یہ رنگت اڑے جیسے آندھی سے دھول
یہ رخ زرد ہو جیسے گیندے کا پھول - وہ پتلی پتلی انگشتیں، پوریں وہ نازک نازک سی
مہندی کی رنگت فندق کی بنت چھلوں کی چھلاوٹ ویسی ہی - دہکتے صھرا میں دھوپ کھا کر
شفق کی رنگت اُتر چکی ہے
محاورات
- رنگت آنا
- رنگت پھوٹ نکلنا
- رنگت چہرے کی متغیر ہونا
- رنگت سفید ہونا
- رنگت شوخ ہونا
- رنگت غیر ہونا
- رنگریز ہوتے تو اپنی داڑھی رنگتے
- زمانے کی رنگت دیکھنا
- منہ کی رنگت سفید ہونا