رو بکار کے معنی
رو بکار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + بَکار }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رو| کے ساتھ |ب| حرف جار لگا کر فارسی اسم |کار| لگانے سے مرکب |روبکار| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء کو "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
رو بکار کے معنی
١ - سامنے، روبرو، درپیش۔
نصرانیہ سے بولی یہ لونڈی کہ میں نثار کچھ نوش کر لو صبح کو منزل ہے روبکار (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٨٧:٣)
٢ - حاکم مجاز کی طرف سے کسی سرکاری کارروائی کی مسل، پروانہ، سمن، تحریری حکم، پروانہ، وہ خط جو برابر والے افسر کو بھیجا جائے۔
دل مدعی و دیدہ بنا مدعٰی علیہ نظارے کا مقدمہ پھر روبکار ہے (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٢١٧)